امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے بیجنگ میں ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے دوران صدر شی جن پنگ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ چینی مارکیٹ کو امریکی کاروبار کے لیے "کھول دیں۔"
ٹرمپ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں غیر معمولی خصوصیات کے حامل رہنما، صدر شی سے چین کو 'کھولنے' کی درخواست کروں گا تاکہ یہ شاندار لوگ (امریکی کاروباری شخصیات) اپنا جادو دکھا سکیں اور عوامی جمہوریہ چین کو ایک اور اعلیٰ سطح پر لے جانے میں مدد کر سکیں!" ان کا اشارہ ان کے ہمراہ اس دورے پر جانے والے امریکی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی طرف تھا۔
ٹرمپ نے اپنے اس دورۂ چین میں شامل ہونے کے لیے امریکہ کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو مدعو کیا ہے، جن میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایپل کے سی ای او ٹم کک، بلیک راک کے سی ای او لیری فنک، اور بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ شامل ہیں۔
توقع ہے کہ یہ کاروباری شخصیات بیجنگ کے ساتھ تجارتی سودوں اور خریداری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔
اس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں تجارت، مصنوعی ذہانت، برآمدی کنٹرول، تائیوان، اور ایران جنگ جیسے موضوعات شامل ہونے کی امید ہے، جبکہ دونوں ممالک کے مابین یہ مذاکرات اے آئی ٹیکنالوجی، پابندیوں اور نایاب معدنیات










