دنیا
2 منٹ پڑھنے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
ایران تاریخی و ثقافتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے پرہیز کرے: ازبکستان وزارتِ خارجہ
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
حال ہی میں کھولا گیا تاریخی امام بخاری کمپلیکس سمرقند میں ایک اہم مذہبی اور ثقافتی مرکز بن گیا ہے۔

ازبکستان نے ایران کے بعض سفارتی اہلکاروں کی جانب سے سمرقند کی تاریخی عمارتوں کو ’’ایرانی اسلامی تہذیب‘‘ کا حصہ قرار دینے والی سوشل میڈیا پوسٹوں پر احتجاج کرتے ہوئے ایران کے سفیر برائے تاشقند، محمد علی اسکندری کو وزارتِ خارجہ طلب کیا اور تہران حکومت کے لئے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے۔

ازبکستان وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ان سوشل میڈیا  پوسٹوں کو سمرقند کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی ’’یک طرفہ اور سیاسی مقاصد کے تحت تشریح‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو تاریخی و ثقافتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ایران سے مطالبہ کیا گیا  ہےکہ وہ مذکورہ پوسٹوں  کوسوشل میڈیا سے ہٹا دے۔

واضح رہے کہ ایران کے آرمینیا اور زمبابوے میں قائم سفارت خانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹوں پر گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ان کے ہمراہ وفد کو سمرقند کے دورے کے دوران دکھایا گیا تھا۔ ان سفارت خانوں نے اپنی پوسٹوں میں دعویٰ کیا تھا کہ شہر کی تاریخی عمارتوں کے محرابی طرزِ تعمیر "ایرانی اسلامی تہذیب کی نمایاں خصوصیت" ہیں۔

دریافت کیجیے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔