15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کو دس سال گزر چکے ہیں۔ اس رات فتح اللہ دہشت گرد تنظیم 'فیتو' کے ارکان نے جمہوریہ ترکیہ کی حکومت پر قبضہ کرنے کے مقصد سے کارروائی کا آغاز کیا۔
قوم کے ہتھیار قوم ہی کے خلاف استعمال کئے گئے۔ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ترکیہ قومی اسمبلی پر بمباری کی گئی۔ سرکاری اداروں پر حملے کئے گئے۔
اس رات جہاں ترکیہ کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غداریوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا وہیں اس نے اپنی تاریخ کی مضبوط ترین جمہوری مزاحمتوں میں سے ایک کامظاہرہ کیا۔ لاکھوں شہری جمہوریت اور ریاست کے دفاع کے لیے میدان میں نکل آئے۔ عوامی ارادے کے خلاف شروع کی گئی بغاوت کی یہ کوشش عوام کی مزاحمت سے ناکام ہو گئی۔
اس ویڈیو سلسلے کی اس قسط میں ہم صحافی اور مصنف یوسف آلاباردہ کے ہمراہ 15 جولائی کی رات پیش آنے والے واقعات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کن مراحل اور قوم کی تاریخی و بے مثال مزاحمت پر گفتگو کریں گے۔























