کھیل
3 منٹ پڑھنے
آئرلینڈ فٹبال ٹیم، بازووں پر سیاہ پٹّیوں کے ساتھ، اسرائیل کے مقابل میدان میں اترے گی
کھلاڑی غزہ میں نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے تمام شہریوں کی یاد میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں: ڈیوڈ کوریل
آئرلینڈ فٹبال ٹیم، بازووں پر سیاہ پٹّیوں کے ساتھ، اسرائیل کے مقابل میدان میں اترے گی
آئرش میڈیا رپورٹس کے مطابق، گول کیپر گیون بازونو سمیت متعدد کھلاڑیوں نے اسرائیل کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔ / AP Archive

آئرلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہماری قومی ٹیم بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

آئرلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن 'ایف اے آئی' نے اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ آئرلینڈ کی قومی ٹیم کے کھلاڑی، غزہ پرمسّلط کردہ نسل کشی میں اسرائیل کی طرف سے قتل کئے گئے فلسطینیوں کی یاد میں، ہنگری میں متوقع آئرلینڈ بمقابلہ اسرائیل UEFA نیشنز لیگ میچ میں بازو پر سیاہ پٹیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

 ایف اے آئی کے انتظامی بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کوریل نے میچ سے قبل، ایک کھلاڑی کے اسکواڈ سے نکلنے کی، تصدیق کی ہے۔

 کوریل نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں میدان میں اترنے یا بائیکاٹ کرنے پر کروائی گئی رائے شماری میں "بھاری اکثریت" نے میچ کھیلنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ کھلاڑی غزہ میں نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے تمام شہریوں کی یاد میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

عملے کے درمیان مختلف آراء سامنے آئیں

 میچ کھیلا جائے گا یا نہیں اس بارے میں قیاس آرائیوں کی وجہ سے، کوچ ہیمیر ہالگریمسن اور ایک کھلاڑی کی شرکت سے میچ سے قبل متوقع پریس کانفرنس15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ آئرش ذرائع ابلاغ کی خبروں  کے مطابق گول کیپر گیون بازونو سمیت کئی کھلاڑیوں نے اسرائیل کے خلاف کھیلنے کے خواہش مندوں کو  اسکواڈ سے باہر کرنے کی درخواست کی۔ تاہم ایف اے آئی نے اپنے تحریری بیان میں مختلف آراء کے باوجود میچ کھیلنے کی تصدیق کی اور  کہا ہے کہ "فیڈریشن نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد کیا اور اکثریت نے میچ کھیلنے کے حق میں  رائے دی ہے۔ فیڈریشن تمام کھلاڑیوں کی رائے کا احترام کرتی ہے اور معاملے کی حساسیت کو اہمیت دیتی ہے۔"

"ہم نسل کشی کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں"

 آئرش نیشنل ٹیم کے 25 سالہ مڈ فیلڈر جیسن نائٹ پہلے شخص تھے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف میچ کی کھلے عام مخالفت کی۔ نائٹ نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ میرے خیال میں یہ میچ نہیں کھیلا جانا چاہیے لیکن کھیلا جائے گا۔ میچ سے پہلے 160 سے زائد آئرش کھلاڑیوں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی ٹیم میدان میں نہ اترے۔ "سٹاپ دی گیم" مہم کے فریم ورک کے اندر کیے گئے مظاہرے  میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل پر بین الاقوامی فٹ بال پر پابندی عائد کی جائے۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے کوچ ہالگریمسن نے اپنے سابقہ ​​جائزے میں کہا تھا کہ اس میچ کی وجہ سے کچھ کھلاڑی "انتہائی بے چینی" محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم،  ایک لحاظ سے "نسل کشی کے خلاف" میدان میں اتر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: "اگر امریکی حملے جاری رہیے تو ہم تنازع کو بحر ہند تک پھیلا دیں گے"
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا