دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
حوثی حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حملے نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو ایک نئے محاذ تک پھیلا دیا ہے۔
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
21 جولائی 2026 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے فلور پر تاجر کام کر رہے ہیں۔ / AFP

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور وال اسٹریٹ میں حصص کی قیمتیں گر گئی ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرۂ احمر میں تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد جمعرات کو بین الاقوامی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت جمعرات کو 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حملے نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو ایک نئے محاذ تک پھیلا دیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجیوں پر بھاری سرمایہ کاری اخراجات کے باعث سرمایہ کاروں میں بڑھتی ہوئی تشویش کے نتیجے میں الفابیٹ کے حصص تقریباً 6 فیصد گر گئے، جبکہ ٹیسلا کے حصص میں 10 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دن کے آغاز سےتقریباً 15 منٹ بعد ڈاؤ جونز صنعتی انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 51 ہزار 783.21 پوائنٹس پر آ گیا۔

اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.8 فیصد گر کر 7 ہزار 441.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 25 ہزار 310 پوائنٹس تک نیچے آ گیا۔

کریسٹ کیپیٹلکے جیک ایبلن نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو بڑھتی ہوئی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا: ہے کہ"سرمایہ کار اس بات پر فکر مند ہیں کہ فی الحال تنازعہ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے اور تیل کی بلند قیمتیں کئی مہینوں تک عالمی معیشت پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔"

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایبلن نے کہا ہے کہ"اس وقت سرمایہ کاروں میں امید اور شکوک کے درمیان توازن تھا لیکن اب  یہ توازن کچھ زیادہ شکوک کی جانب جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔"

دریافت کیجیے
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے
حماس نے خلیل الحیہ کو سیاسی بیورو کا  نیا سربراہ مقرر کر دیا
امریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
لبنانی صدر کی واشنگٹن میں جنگ بندی کے فریم ورک پر بات چیت
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی کپ کا فاتح اسپین،صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
یوکرینی ڈرونز کا ماسکو کے قریب حملہ، تیل ڈپو تباہ
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان