ایشیا
2 منٹ پڑھنے
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
فلپائن کی وزیر خارجہ ما۔ تھریسا پی لازارو  نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک ایسی دنیا میں جو تیزی سے غیر یقینی اور غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو رہی ہے، شعوری طور پر مسائل حل کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھیں
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
آسیان وزرائے خارجہ

جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے منیلا میں اپنے سالانہ اجلاس کا آغاز کیا، جس میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی، سمندری حدود کے تنازعات اور جاری تنازعات کے سائے میں مضبوط اتحاد اور مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آسیان کے 59ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کی وزیر خارجہ ما۔ تھریسا پی لازارو  نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک ایسی دنیا میں جو تیزی سے غیر یقینی اور غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو رہی ہے، شعوری طور پر مسائل حل کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھیں۔

سال 2026 کے لیے فلپائن کی آسیان صدارت کے موضوع "باہمی مستقبل کی سمت کا  مشترکہ تعین " کا حوالہ دیتے ہوئے لازارو نے کہا کہ اس اتحاد کو بیرونی دباؤ پر محض ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کو مل کر تشکیل دینا چاہیے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے ان اجلاسوں کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر مشتمل ہوگا۔

 اس دائرہ کار میں، میانمار میں آسیان کی تعطل کا شکار امن کوششوں کو دوبارہ فعال کرنے اور چین کے ساتھ طویل عرصے سے زیرِ بحث جنوبی چین کے سمندری ضابطہ اخلاق کے معاہدے کے لیے مذاکرات کو تیز کرنے جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔

منیلا میں ہونے والے یہ اجلاس نومبر میں منعقد ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس  سے قبل آسیان کے اہم ڈائیلاگ پارٹنرز بالخصوص امریکہ، چین، روس، جاپان، بھارت اور یورپی یونین کی شرکت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بعد اختتام پذیر ہوں گے۔

 

دریافت کیجیے
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم