اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وارننگ: مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات سے "نسلی صفائی کا خدشہ" پیدا ہو رہا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کاروائیاں "امن کی طرف جانے والے راستے کو تباہ کر رہی اور نسلی صفائی کے خدشے میں اضافہ کر رہی ہیں"۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں گوتریس نے فلسطینی زمین میں بڑھتے ہوئے تشدد، جبری نقل مکانی اور آبادکاری میں توسیع کی مذمت کی ہے۔