مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی
تمام پولنگ اسٹیشن وقت پر بند ہوئے اور صرف ان ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی جو اس وقت پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود تھے: فلسطین مرکزی الیکشن کمیشن
مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی
25 اپریل 2026 کو ہیبرون میں میونسپل کونسل کے انتخابات کے دوران، ایک پولیس افسر کام کرتے ہوئے پولنگ اہلکاروں کے ساتھ موجود ہے۔ / Reuters

مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی کونسلوں کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے قائم تمام پولنگ اسٹیشن ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے بند کر دیے گئے۔

انادولو ایجنسی (AA) کے نمائندے کے مطابق پولنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔

فلسطین مرکزی الیکشن کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشن وقت پر بند ہوئے اور صرف ان ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی جو اس وقت پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود تھے۔

کمیشن نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے وسط میں واقع دیر البلح بلدیہ سمیت پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 40.62 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

کمیشن کے قبل ازیں جاری کردہ بیان کے مطابق دیر البلح کے پولنگ اسٹیشنوں کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔

ہفتے کے روز صبح سویرے، تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار رائے دہندگان کے لیے 491 پولنگ مراکز اور 1,922 بیلٹ بکس صبح 7 بجے کھول دیئے گئے تھے۔ رائے دہندگان نے 183 بلدیاتی یونٹوں کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔

انتخابات میں دیر البلح سمیت 90 بلدیاتی کونسلیں شامل تھیں۔ دلدیاتی کونسلوں کے  لیے 3,773 امیدواروں نے اور 93 دیہی کونسلوں کے لیے 1,358 امیدواروں نے انتخابات لڑے۔

اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم متاثر ہونے والے دیر البلح میں 22 سال بعد پہلی بار انتخابات منعقد ہوئےاور شہریوں نے ووٹ ڈالے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مزید 11 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
صدر یورپی یونین کمیشن کے ترکیہ کے حوالے سے تبصرے 'افسوسناک' ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
ترکیہ اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود 'محتاط اور مثبت' موقف پر اٹل ہے: ایردوان
روس کے کل شب یوکرین پر شدید حملوں میں درجنوں  افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز
جاپان میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا
ایران: امریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے
امریکہ نے عراقی مسلح گروپ کے رہنما کے لیے 10 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا
پاک فوج  نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
جنگ بندی میں توسیع کے باوجود لبنان پر اسرائیل کے حملے
ایران پر جوہری حملہ نہیں کروں گا: ٹرمپ
صحافیوں پر اسرائیل کےحملے "جنگی جرائم" ہیں:لبنانی وزیر اعظم
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
کریملن:پوتن زیلینسکی سے امن معاہدہ ہونے کی صورت میں ملاقات کے لیے تیار ہیں
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نامور لبنانی صحافی امل خلیل کو ہلاک کر دیا