کھیل
2 منٹ پڑھنے
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز
7ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس، قومی خودمختاری کپ کا پہلا مرحلہ آبنائے استنبول سے 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے تہوار کے موقع پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز
Cumhurbaşkanlığı 6. Uluslararası Yat Yarışları'nın Kıbrıs etabı başladı / AA

ایوانِ صدر کی سرپرستی، وزارت ثقافت و سیاحت اور وزارت نوجوانان اور کھیل کے تعاون اور استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب کے زیر اہتمام ریس میں 14 ممالک کے 500 ایتھلیٹس چناق قلعے کی جانب روانہ ہو ئے۔

مصطفی کمال اتاترک اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں دولماباہچے پیلس میں احترامً خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ شروع ہونے والی اور 3 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ریس میں کھلاڑیوں نے سخت جدوجہد کا مظاہرہ کیا، جہاں تیز ہوا اور سمندری بہاو کے خلاف حکمت عملی فیصلہ کن تھی، استنبول کے مکین 23 اپریل کے جشن کے موقع پر اس پر ہیجان مقابلے سے بھی محظوظ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ “قومی خودمختاری کپ کے لیے مقابلہ کرنے والی ٹیموں نے باسفورس کے حصے کو مکمل کرنے کے بعد چناق قلعے کی راہ لی۔ استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب کے صدر اکرم یملی ہا اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ریس کے ہر مرحلے کا اپنا منفرد جذبہ اور کہانی ہے۔ “

"ہم اپنے بچوں کے 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور یومِ اطفال کو منا رہے ہیں۔ ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس صرف کھیلوں کے مقابلے ہی نہیں بلکہ دنیا کے سامنے ترکیہ کی بحری طاقت کا مظاہرہ کرنے والی ایک باوقار نمائش بھی ہے۔ ہمارا مقصد ان خاص دنوں کے جذبے کو یکجا کرنا ہے، اور اس جذبے کو سمندروں میں ترک پرچم کو لہراتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہے۔"

ماضی کے احترام میں ریس

فتح  چناق قلعے کی 111ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ ماضی کے احترام میں ریس کے دوران کھلاڑی چناق قلعے کی تیز ہواوں کے مد مقابل اپنے جوہر دکھائیں گے۔

چناق قلعے سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم کوسٹ گارڈ کپ کی فاتح ہوگی۔

کھلاڑی 25 اپریل کوآبنائے چناق قلعے میں اپنی دوڑ جاری رکھیں گے۔ تین دن کے چیلنجنگ مقابلے کے بعد اول نمبر پر رہنےو الی والی ٹیم کپ اپنے نام کرے گی۔

ریس کا دوسرا مرحلہ 19 مئی، تیسرا مرحلہ 30 اگست اور آخری مرحلہ ریپبلک کپ 29 اکتوبر کو آبنائے استنبول میں منعقد ہوگا۔

 

دریافت کیجیے
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکہ اور ایران نے سوئٹزرلینڈ میں اعلی سطحی مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، ثالث ممالک
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان قاہرہ میں