دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران پر جوہری حملہ نہیں کروں گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری ہتھیار سے حملہ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کے دوران شاید دوبارہ اسلحہ تیار کر لیا ہو
ایران پر جوہری حملہ نہیں کروں گا: ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری ہتھیار سے حملہ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کے دوران شاید دوبارہ اسلحہ تیار کر لیا ہو۔

ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا  کہ  نہیں میں جوہری ہتھیار کیوں استعمال کروں جب ہم نے اس کے بغیر ہی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار کسی کو بھی کبھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کے دوران "تھوڑا بہت" اپنا اسلحہ دوبارہ تیار کیا ہو سکتا ہےلیکن مزید کہا کہ امریکہ اسے بہت جلد ختم کر سکتا ہے۔

 ٹرمپ نے مزید کہا  کہ ان کی بحریہ ،ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، ان کا فضائی دفاع ختم ہو چکا ہے ... شاید انہوں نے دو ہفتے کے وقفے میں تھوڑا بہت اسلحہ  دوبارہ تیار کر لیا   ہو،  اگر ایسا ہوا تو ہم اسے تقریباً ایک دن میں ختم کر دیں گے ،میں بہترین معاہدہ کرنا چاہتا ہوں ،میں ابھی ایک معاہدہ کر سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ یہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے۔

ٹرمپ نے 7 اپریل کو ایران کو دھمکی دی تھی کہ آج رات پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، اور کبھی واپس نہیں آئے گی،" لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی انہوں نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی جسے بعد میں انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ  تک  بڑھا دیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا آبنائے ہرمز پر "مکمل کنٹرول" ہے، اور کہا کہ انہوں نے اسے اس وقت تک بند رکھنا ہے جب تک مذاکرات طے نہیں ہو جاتے۔

گیس کی قیمتوں کے بارے میں، ٹرمپ نے رپورٹرز کو بتایا کہ امریکیوں کو "کچھ عرصے کے لیے" زیادہ قیمتیں ادا کرنے کی توقع رکھنی چاہیے۔

ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ نے دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔