مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے عراقی مسلح گروپ کے رہنما کے لیے 10 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا
واشنگٹن کے مطابق اس گروپ نے عراقی شہریوں کو ہلاک کیا اور عراق میں امریکی سفارتی تنصیبات سمیت عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں اور عملے پر حملے کیے۔
امریکہ نے عراقی مسلح گروپ کے رہنما کے لیے 10 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا
فائل: امریکی حکام نے کہا کہ وہ کے ایس ایس رہنما ہاشم فینیان رحیم السراجی، جو ابو علاء الولا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کے بارے میں معلومات کی تلاش میں تھے۔ / Reuters

امریکی محکمہ خارجہ نے، واشنگٹن  کی طرف سے دہشت گرد تنظیم قرار  دیے گئے عراق میں ایران نواز مسلح گروپ کتائب سید الشہداءکے رہنما کی مخبری  کے لیے 10 ملین ڈالر تک انعام  کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی حکام نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ KSS کے رہنما حاشم فنیاں رحیم الاسراجی، جنہیں ابو علاء الولائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،  کا کھوج لگانے کی  کوشش میں ہیں ۔

واشنگٹن کے مطابق اس گروپ نے عراقی شہریوں کو ہلاک کیا اور عراق میں امریکی سفارتی تنصیبات سمیت عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں اور عملے پر حملے کیے۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ الاسراجی کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام  دیا جائے گا۔

الاسراجی کو پارلیمانی اکثریت کے حامل رابطہ فریم ورک میں ایک نشست حاصل ہے۔

ایران نواز گروہوں نے عراقی  دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے، بغداد ہوائی اڈے پر موجود اس کی سفارتی اور لاجسٹکس تنصیبات اور غیر ملکی کمپنیوں کے زیرِ انتظام آئل فیلڈز کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق، جہاں پر دہائیوں کے تنازع کے بعد حال ہی میں کچھ حد تک  استحکام  قائم ہوا تھا ، اسے  مشرقِ وسطیٰ کی  موجودہ  جنگ میں کھینچ لیا گیا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں اسی طرح کا  ایک انعام کتائب حزب اللہ کے رہنما کے لیے بھی رکھا گیا تھا،  اس  عراقی مسلح گروہ نے گزشتہ  ماہ امریکی صحافی شیلی کِٹل سون کو اغوا کیا اور ایک ہفتے تک  یرغمال بنانے کے بعد  رہا کر دیا تھا۔

انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، امریکہ نے ایران نواز7 عراقی ملیشیا کمانڈروں پر پابندیاں عائد کیں،  جن پر عراق میں امریکی عملے اور  تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی، رہنمائی اور انجام دہی کا الزام تھا۔

محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ آج کی کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد عراق کی چند سب سے زیادہ پرتشدد ایران نواز ملیشیا تنظیموں کے رہنما ہیں، جن میں کتائب حزب اللہ، کتائب سید الشہداء، حرکت النجباء، اور عصائب اہل الحق شامل ہیں۔