ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی،ترکیہ کا سخت ردعمل
ترکیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی آبادکارانہ دہشت گردی اور غیرقانونی بستیاں پھیلنے کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ رجحان پائیدار امن کی امیدوں کو کمزور کر رہا ہے
مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی،ترکیہ کا سخت ردعمل
ترک امور خارجہ / Public domain
22 مارچ 2026

ترکیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی آبادکارانہ دہشت گردی اور غیرقانونی بستیاں پھیلنے کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ رجحان پائیدار امن کی امیدوں کو کمزور کر رہا ہے۔

ترک دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ حملے، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے دباؤ کے ساتھ مل کرتیزی سے فلسطینیوں اور ان کے بنیادی حقوق کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزارت نے زور دیا کہ ایسی کارروائیاں جنہیں اس نے الحاقی کارروائیاں بھی قرار دیا   دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کر رہی ہیں، جسے انقرہ علاقائی طویل المدتی استحکام کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ آبادکاروں کی طرف سے تشدد براہِ راست فلسطینیوں کے "زندگی کے حق" کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور بستیاں بڑھانے اور حملوں دونوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

ترکیہ  نے کہا کہ ان رویّوں کا خاتمہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کے تحت ضروری ہے بلکہ خطے میں مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے بھی اہم ہے۔

اقوام متحدہ اور زیادہ تر بین الاقوامی برادری مقبوضہ مغربی کنارےاور بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم کو مقبوضہ علاقہ سمجھتی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دیتی ہے۔

انقرہ کے بیان میں علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش ظاہر ہوتی ہے، کیونکہ تشدد اور بستیوں کی سرگرمیاں وسیع تر اسرائیلی-فلسطینی تنازعے کو بڑھا رہی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں