سیاست
1 منٹ پڑھنے
روس: "خلا میں کی دوڑ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں"
امریکی فضائیہ کے سیکریٹری ٹرائے میک نے کہا ہے کہ ہم خلاء میں اپنا کنٹرول قائم کر سکنے کے حامل ضروری ہتھیاروں کے مالک ہیں۔
روس: "خلا میں کی دوڑ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں"
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا

روس نے کہا ہے کہ خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک کے بیان کہ  'ہمیں خلاء  میں  کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہتھیار موجود ہیں' پر  اخباری نمائندوں کو اپنے جائزے پیش کیے۔

زاخارووا نے کہا کہ امریکہ اس معاملے میں تخریبی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے اور اس کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "واشنگٹن اپنے تنگ نظر مفادات کے لیے خلاء میں ممکنہ کسی بھی مسلح تنازع کے انسانیت کے لیے تباہ کن نتائج کو بالکل نظر انداز کرنے  پر تُلا ہوا ہے۔ یہ خلائی سرگرمیوں اور ممالک کے خلاء  پر تحقیقات  کے مواقع کے لیے خطرات تشکیل دیتا ہے ، جو کہ کرہ ارض پر متعدد سماجی و اقتصادی مسائل کی راہ ہموار کرے گا۔ خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہیے۔"

ترجمان زاخارووا نے خلاء میں ہتھیاروں کی تعیناتی پر پابندی کے بارے میں مذاکرات فوراً شروع کیے جانے کی ضرورت پر  بھی زور دیا۔

 

دریافت کیجیے
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
"نازا" غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم