ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ ڈراون ۔300 سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے 250 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
بیرقدار آقنجی

بائکار کی طرف سے  قومی اور منفرد طور پر تیار کردہ آکنجی جنگی طیارہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور طویل فاصلے تک مختلف قسم کے ہتھیاروں کے انضمام کو بڑھانے میں  ثابت قدمی سے آگے  بڑھ رہا ہے۔

اسی سلسلے میں  کی گئی  ایک آزمائش میں راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ ڈراون ۔300 سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے 250 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

250+ کلومیٹر سے درست نشانہ

آزمائش کے دائرہ کار میں، تیکرداع میں واقع چورلو پرواز تربیتی و آزمائشی سنٹر سے اڑان بھرنے والا آکنجی بحیرہ اسود میں واقع ٹیسٹ علاقے تک پہنچا۔ سنوپ کے ساحل کے قریب انجام دیے گئے ٹیسٹ میں سمندر پر موجود ہدف کو آکنجی سے نشانہ بنایا گیا جس نے مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

فائرنگ آزمائش کی کامیابی کے بعد آکنجی نے منصوبہ بند راستہ اختیار کرتے ہوئے چورلو کی طرف واپسی اختیارکی۔

کثیر الجہتی  آپریشنل قوت

اس سے قبل 122 اور 230 نام کے سپرسونک میزائلوں  کا انضمام کامیابی کے  ساتھ کیا گیا  تھا۔ 300 میزائل کے بھی کامیاب انضمام کے ساتھ آکنجی  کی طویل فاصلہ اور اعلیٰ درستگی کی صلاحیت ایک نئے درجے تک پہنچ گئی ہے۔

مختلف مشن کی ضروریات کے مطابق زمینی اور فضائی اہداف کے خلاف استعمال کی جانے والی متنوع اقسام کی بارودی مواد کو بروئے کار لانے کی صلاحیت رکھنے والا AKINCI اپنی وسیع قومی ہتھیاروں کی رینج کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک مشن صلاحیت کو ایک بار پھر ظاہر کر گیا ہے۔

برآمدات کا چیمپئن

ابتداء سے لے کر آج تک اپنے تمام منصوبے مکمل طور پر اپنے ذاتی وسائل سے چلانے والی Baykar نے 2025 میں بھی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی برآمد کنندہ کمپنی ہونے کا مقام برقرار رکھا۔ گزشتہ تین برسوں میں دنیا کی مسلح ڈراونزمارکیٹ میں برتری برقرار رکھتے ہوئے Baykar نے 2025 میں 2.2 ارب ڈالر کے برآمدی حجم کے ساتھ ایک نیا  ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی