دنیا
2 منٹ پڑھنے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے پولنگ اسٹیشن جانے کا حلف لیا اور خبردار کیا کہ ڈیموکریٹس کی جیت ان کی انتظامیہ کے ایجنڈے کے لیے خطرہ بن جائے گی
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے پولنگ اسٹیشن جانے کا حلف لیا اور خبردار کیا کہ ڈیموکریٹس کی جیت ان کی انتظامیہ کے ایجنڈے کے لیے خطرہ بن جائے گی۔

گزشتہ رات ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں منعقدہ ریپبلکن مڈ ٹرم کنونشن کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے شرکاء سے کہا کہ وہ 3 نومبر کو یا قبل از وقت ووٹنگ کے عمل کے دوران ووٹ ڈالنے اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھی ساتھ لانے کے حلف کو دہرائیں۔

ڈیموکریٹس پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ نے مجمعے سے حلف لیا:  کہ"میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ کے عظیم ترین صدر سے وفاداری کا عہد کرتا ہوں... میں اپنے دوستوں، اپنے خاندان کو اپنے ساتھ لاؤں گا اور ہم 3 نومبر کو یا اس سے پہلے ووٹ دیں گے۔

حلف کے بعد ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ ووٹ نہیں دیں گے تو کیا ہوگا؟ آپ جہنم میں جائیں گے۔"

ٹرمپ نے ایک برسرِ اقتدار صدر کی پارٹی کے مڈ ٹرم انتخابات میں سیٹیں ہارنے کے تاریخی رجحان کو چیلنج کرتے ہوئے، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں ریپبلکن کنٹرول کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ لوگوں کی دولت ضبط کر لیں گے... ٹیکساس کے تیل اور گیس کو تباہ کر دیں گے اور مجرموں کو ڈکیتی، عصمت دری اور قتل کی وارداتیں کرنے کے لیے رہا کر دیں گے۔



 

دریافت کیجیے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل