پاکستان
2 منٹ پڑھنے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
راولپنڈی کے  نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں، امریکی وفد کے ارکان اور صحافیوں کو لے کر مزید دو طیارے بھی اترے۔
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے ساتھ اسلام آباد میں ایران مذاکرات کے لیے آمد کے بعد چلتے ہوئے، ۱۱ اپریل ۲۰۲۶۔ / AP
11 گھنٹے قبل

حکومتی ذرائع نے انادولو کو بتایا  کہ  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک وفد امریکی ایئر فورس ٹو طیارہ ہفتے کی صبح پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ۔  یہ وفد  دو ہفتے کی جنگ بندی کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ اہم و حساس مذاکرات کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی کے  نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں، امریکی وفد کے ارکان اور صحافیوں کو لے کر مزید دو طیارے بھی اترے۔

امریکی وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

یہ 2011 کے بعد کسی امریکی نائب صدر  کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں، اور اس میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور قومی سلامتی کونسل کے نائب علی باقری  سمیت کئی  دیگر افراد شامل ہیں؛ یہ وفد  بروز جمعہ رات گئے   اسلام آباد پہنچا۔

اسلام آباد مذاکرات

پاکستان اس سنگِ میل مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے جنہیں 'اسلام آباد مذاکرات' کہا جا رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ براہِ راست اور بالواسطہ دونوں انداز میں ہوں گے۔

پاکستانی حکام کے مطابق یہ مذاکرات، جو پاکستان کے زیرِ قیادت ثالثی میں ہو رہے ہیں، دارالحکومت کے ایک غیر معلوم اورانتہائی محفوظ مقام پر ہو رہے ہیں اور 'کئی دن' تک جاری رہ سکتے ہیں۔

اسلام آباد کی نمائندگی کے لیے پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مذاکرات میں شرکت کریں گے، جنہیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 'دائمی جنگ بندی کے حصول کے لیے فیصلہ کن' قرار دیا ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے انادولو کو بتایا کہ دونوں وفود الگ الگ طور پر بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے