مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین منزلہ شہری عمارت پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تباہ کاری اس تک محدود  نہیں  تھی۔
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
جنوبی لبنان میں 15 مئی 2026 کو کفر رمان پر اسرائیلی حملے کے بعد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ (رائٹرز)

قاتل اسرائیلی فوج لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر رومان پر رات گئے شدید فضائی حملے کیے ۔

NNA کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ناباتیہ کے نزدیک کفر رومّان میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت پر آدھی رات کے فوراً بعد ہوا، جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ایمرجنسی ٹیموں نے ملبے سے نو لاشیں برآمد کیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین منزلہ شہری عمارت پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تباہ کاری اس تک محدود  نہیں  تھی۔

کیفر رومان میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون کی طرف سے نشانہ بنائے جانے سے 2 طبی کارکنان  جان بحق ہو گئے۔ جس  سے شہر میں مجموعی جانی نقصان  11  تک ہو گیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے مبینہ طور پر  بالائی   نبطیہ اور عرب سلیم قصبوں پر بھی بمباری کی۔

جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنا قبضہ اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,362 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12,378 تک پہنچ گئی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین