غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
اسرائیلی منصوبے میں پہلے سال 2 لاکھ 50 ہزار، تین سال کے اندر 11 لاکھ 10 ہزار اور سات سال کے اندر تقریباً 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
بین گویر کا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے "وزارتِ ہجرت" قائم کرنے کا مطالبہ۔ / Reuters Archive

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکالنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور، اسرائیلی وزیر اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت 'یہودی طاقت' کے سربراہ اِتمار بن گویر نے نسلی صفائی کے ایک ایسے منصوبے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت محصور غزہ سے 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو ’’رضاکارانہ ہجرت‘‘ کے نام پر سات سال کے اندر علاقے سے نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

بن گویر نے، روزنامے یدیوت آہرونوٹ کی طرف سے اس منصوبے کی تفصیلات شائع کیے جانے کے بعد، جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر "ڈِس انگیجمینٹ710" نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اخبار کے مطابق، اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک خصوصی وزارت کے قیام اور میزبان ممالک میں فلسطینیوں کے لیے بذریعہ عطیات مالی معاونت شامل ہے۔

خطاب  کے دوران بن گویر نے ایسے ممالک کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے  جو فلسطینیوں کو ’’قبول کرنے کے لیے تیار‘‘ ہیں اور ’’بہت سے لوگ وہاں منتقل ہونا چاہتے ہیں‘‘۔

تاہم یدیوت آہرونوٹ نےکہا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی ملک  نہیں ہے جس نے غزہ سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا ہدف پہلے سال 2 لاکھ 50 ہزار، تین سال کے اندر 11 لاکھ 10 ہزار اور سات سال کے اندر تقریباً 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو ملک بدر کرنا ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ بن گویر نے ’’کئی ماہ تک کام کرنے کے بعد‘‘ اس اقدام کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی حصہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یدیوت آہرونوٹ کی خبر کے مطابق یہودی طاقت پارٹی بھی اس اقدام کی منظوری کو آئندہ حکومت میں شمولیت کی خاطر متوقع  کسی بھی مذاکرات میں بنیادی شرط بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس عمل میں غزہ سے نکلنے والے ہر فرد یا خاندان کو ایک  ملک ، قانونی حیثیت، دستاویزات، ویزے، سفری اخراجات اور ابتدائی رہائش کے انتظام  جیسی سہولیات فراہم کرنا بھی شامل ہوگا۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی