ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
فائل فوٹو: ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن۔ / اے اے

ترکیہ قومی انٹیلی جنس تنظیم (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن نے ایتھنز میں یونان کی قومی انٹیلی جنس سروس (EYP) کے سربراہ تھیِمسٹوکلیس دیمیریس سے ملاقات کی ہے۔

ترکیہ سکیورٹی ذرائع سے موصول  معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے  طے پانے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات کا  جائزہ لیا گیا ہے۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بحیرۂ ایجیئن اور مشرقی بحیرۂ روم، نیٹو کی سلامتی، انٹیلی جنس تعاون، دہشت گردی، منظم جرائم، غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات  انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر امریکہ۔ ایران جنگ، شام میں نئے دور کے آغاز، لیبیا کی سیاسی وحدت، فلسطین کے مسئلہ، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سےجاری خلاف ورزیوں اور قبضہ پالیسیوں  نیز شام اور لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے حالیہ عرصے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید تیز کرنے اور اسے تزویراتی سطح تک لے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور یونان خفیہ ایجنسی  کے سربراہ دیمیریس نے دوطرفہ اور علاقائی معاملات میں دونوں انٹیلی جنس اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی