دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روسی حملوں میں تین افراد ہلاک
تازہ روسی حملوں میں کیف میں ایک بچے سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں: وٹالی کلیچکو
یوکرین: روسی حملوں میں تین افراد ہلاک
گزشتہ ہفتے کے آخر میں، دونوں فریقین نے ایسٹر کی 32 گھنٹے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔ (تصویر: فائل) / Reuters
4 گھنٹے قبل

یوکرین پرحالیہ روسی حملوں میں دارالحکومت کیف میں ایک بچے سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کیف  کے میئر وٹالی کلیچکو نے جمعرات کی صبح ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کے چارارکان بھی شامل ہیں۔   مذکورہ افراد   ضلع 'اوبولونسکی' میں ایک ہنگامی کال  پر کاروائی کے دوران  ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے تھے۔

کلیچکو نے کہا ہےکہ چھ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور  دیگر کا موقع پر علاج کیا گیا ہے۔

ان حملوں سے رہائشی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور  ضلع پوڈلسکی میں بھی  ایک 16 منزلہ عمارت کی چھٹی منزل پر راکٹ کے ٹکڑے گرے ہیں۔ میئر نے مزید کہا ہے کہ شہر بھر میں غیر رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث امدادی ٹیمیں کاروائی جاری رکھے ہوئے  ہیں۔

دنیپرو پر کئے گئے حملوں میں بھی  ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیگزینڈر گانزا نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "دنیپرو پر روسی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔"

دو طرفہ  الزامات

دوسری جانب  روس نے یوکرین کو  ملک کے جنوبی علاقے کراسنوڈار کرائی میں ہونے والے ایک حملے میں دو بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا  ہے۔

گورنر وینیمن کونڈراٹیو نے ٹیلی گرام سے کہا ہے کہ"تواپسےمیں رہائشی عمارتوں پر ڈرون کے ساتھ کئے گئے دہشت گرد انہ حملے میں پانچ اور 14 سالہ دو بچے ہلاک  ہو گئے ہیں"۔

گزشتہ اختتامِ ہفتہ کے دوران، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر 32 گھنٹے کی ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا ہے۔

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں