روسی جنوبی علاقوں روسٹوف اور کراسنودار کے حکام نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے کل شب روسی بندرگاہ تاگانروگ میں ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا اور آرماویر شہر میں ایک تیل کے ڈپو پر حملہ کیا ہے۔
روسٹوف کے گورنر یوری سلیسار نے ٹیلیگرام پر کہا کہ ٹینکر اور تاگانروگ بندرگاہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے — یہ شہر تقریباً 240,000 نفوس کا حامل ہے — اور تیل کے رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اس دو ران دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہر کی میئر سوتلانہ کامبولووا نے کہا کہ 27 مئی کو نافذ کی جانے والی مقامی ہنگامی صورتحال میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اس کے پڑوس میں واقع کراسنودار کےحکام نے کہا ہے کہ شہر کے صنعتی علاقے میں واقع تیل کے ڈپو میں لگی آگ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روسٹوف گورنر سلیسار نے کہا کہ خطے میں تقریباً 50 ڈرون گرانے گئے، اور صوبے کے مختلف حصوں میں حملوں کی اطلاع ملی ہے، یہ صوبہ یوکرین کے دونباس ،جو روس اور یوکرین کے مابین لڑائی کا مرکز ہے، سے متصل ہے۔
یوکرینی ڈراون فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ڈراون نے قابض کریمیا میں غیر رجسٹرڈ بیڑے کے ٹینکر اور ایک تیل کے ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
رابرٹ بروفدی نے ٹیلیگرام پر کہا کہ ڈرون فورسز نے روس کے اندر 23 عسکری اہداف پر بھی حملے کیے، جن میں دو ٹوپولیف-142 طویل فاصلے کے بحری نگرانی کے طیارے اور ایک اسکندر میزائل کمپلیکس شامل ہیں۔











