غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
مسجد الاقصی میں عید الاضحی
مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے صحن نمازیوں سے بھر گئے
مسجد الاقصی میں عید الاضحی
بدھ، 27 مئی 2026 کو عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے مشرقی یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کا رخ کرتے ہوئے مسلمان۔ / AA

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے صحن آج  بروز بدھ، چار روزہ عید الاضحیٰ کے پہلے دن ، نمازیوں سے بھر گئے۔

مسلمان اس دن ُسنّتِ ابراہیمی کو تازہ کرتے۔ جانوروں کی قربانی کرتے اور قربانی کا گوشت معاشرے کے غریب افراد میں تقسیم کرتے ہیں۔

اسلامی  تقویم کی اہم ترین عیدوں میں سے ایک، عید الاضحیٰ، اس سال اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے دوران منائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین اور فلسطینی سرکاری میڈیا  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق عید سے قبل، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی فلسطینی علاقوں میں چھاپے مارے، تاجروں کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا اور علاقے کے رہائشیوں پر حملے کیے۔

یہ چھاپے اس وقت مارے گئے جب  عید کی تیاریوں میں مصروف شہریوں کی وجہ سے بازار بھرے ہوئے  تھے، خاص طور پر اس وقت جب فلسطینی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کا جزوی حصہ ادا کیا تھا۔

عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ مرکزی چھاپہ الخلیل کے جنوب میں واقع دورا قصبے پر مارا گیا۔ اسرائیلی فوجی گاڑیاں شدید رش کے دوران قصبے کے مرکز میں داخل ہوئیں، فوجی سڑکوں پر پھیل گئے، آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور تاجروں کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں شروع ہونے والی کارروائی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں، چھاپوں، گھروں کی تلاشیوں اور املاک کی تباہی سمیت کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے