دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کی جائے گی: ٹرمپ
ایران کی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو تباہ کرنے کی خاطر فوری طور پر امریکہ کے حوالے کیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کی جائے گی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز آرلنگٹن قومی قبرستان میں میموریل ڈے کی تقریب کے دوران۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو تباہ کرنے کی خاطر یا تو فوری طور پر امریکہ کے حوالے کیا جائے گا یا پھر اس کی موجودگی کے مقام پر یا کسی اور قابلِ قبول جگہ پر  تلف کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "افزودہ یورینیم اور جوہری مواد کو تلف کرنے کے لئے یا تو فوری طور پر امریکہ کے حوالے کیا جائے گایا پھر،  ایران کے تعاون سے اور ایٹمی توانائی کمیشن یا کسی مساوی ادارے کی نگرانی اور موجودگی میں، اسی مقام پر یا کسی اور قابلِ قبول جگہ پر تلف کیا جائے گا"۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

چین سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیر کے روز چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات میں کہا  ہے کہ امریکہ اور ایران 'معاہدے کے قریب'پہنچ چکے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت دیا گیا ہے کہ جب اسلام آبادنے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

روز نامہ چائنا ڈیلی نے چین وزارت خارجہ کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ عاصم منیر نے یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ چین کے موقع پر بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا خوف: کہیں ٹرمپ ایک محدود ایران معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں