دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ: عمان سُدھر جائے ورنہ ہمیں سُدھارنا پڑے گا
باقی سب کی طرح عمان بھی سیدھا ہو جائے ورنہ ہم انہیں تباہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ: عمان سُدھر جائے ورنہ ہمیں سُدھارنا پڑے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔ / رائٹرز

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ملک ‘عمان’ کو سخت دھمکی دی اور کہا ہے کہ عمان "سدھر جائے" ورنہ اسے امریکی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ "باقی سب کی طرح عمان بھی سیدھا ہو جائے ورنہ ہم انہیں تباہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ یہ بات سمجھتے ہیں لہٰذا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا"۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹرمپ نے عمان پر یہ الزام کیوں عائد کیا اور وائٹ ہاؤس نے بھی اس بارے میں تبصرے کی درخواست کا کوئی  جواب نہیں دیا۔

عمان اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کر چکا ہے۔ حالیہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ عمان، جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے دوران ایران کے ایک بنیادی مطالبے یعنی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس نظام قائم کرنے کے معاملے میں  تہران کے ساتھ تعاون کر رہا تھا۔

عمان کا ایک علاقہ آبنائے ہرمز کے جنوبی سرے پر ایران کے بالکل سامنے واقع ہے ۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز "بین الاقوامی پانی" ہے اور "کوئی بھی اسے کنٹرول نہیں کرے گا"، تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس کی "نگرانی" کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ ہمارے جاری مذاکرات کا حصہ ہے۔ وہ اسے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، لیکن کوئی بھی اسے کنٹرول نہیں کرے گا"۔

اس سے قبل جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ "میں اس سے خوش نہیں ہوں، لیکن ہم خوش ہو جائیں گے۔ یا تو ہماری مرضی کے مطابق  ہوگا یا ہمیں کام مکمل کرنا پڑے گا ایران  نے ہمیں وہ چیزیں دینا شروع کر دی ہیں  جو اسے دینا چاہییں"۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "ایران سنجیدگی سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی تک وہ اس مقام تک نہیں پہنچ سکے۔وہ اپنی آخری طاقت کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ شاید ہمیں واپس جا کر کام مکمل کرنا پڑے اور  شاید اس کی ضرورت نہ پڑے"۔

اگرچہ امریکہ اور دیگر ممالک کے حکام کسی معاہدے کے امکانات کے بارے میں محتاط امید ظاہر کر رہے ہیں لیکن اس بات پر سوالات بڑھ گئے ہیں کہ آیا معاہدے میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر شامل ہوں گے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ"  کیا وہ اس امکان سے مطمئن ہوں گے کہ چین یا روس اس جوہری مواد کو اپنے پاس لے جائیں" ٹرمپ نے کہا ہے کہ "نہیں، اس سے مجھے اطمینان نہیں ہوگا"۔

علاقائی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملے کئے۔ اس کے جواب میں تہران نے خطے میں اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کئے اور آبنائے ہرمز بند کر دی تھی۔

پاکستان کی ثالثی میں 8 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات مستقل معاہدہ کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

بعد ازاں ٹرمپ نے جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا لیکن اس کے باوجود اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے یا وہاں سے آنے والے جہازوں پر پابندی برقرار رکھی، جبکہ وقتاً فوقتاً یہ بھی کہتے رہے کہ امن معاہدہ قریب ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: کواڈ تعاون دوبارہ فعال کیا جائے
ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کی جائے گی: ٹرمپ
لبیک اللھم لبیک: عرفات میں لاکھوں کا اجتماع
ایران: امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایرانی جہازوں پر حملے کئے ہیں
امریکی فوج کے، ایرانی بحری اور میزائل اہداف پر، حملے
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے 17 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کی طرف سے، پاکستان میں مسافر ٹرین پر، حملے کی مذّمت
ترکیہ اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں نسل کشی کے معاملے کا بڑا حمایتی ہے، جنوبی افریقہ
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
سان دیاگو کی مسلم کمیونٹی گزشتہ دنوں مسلم فوبیا حملے کے بعد اتحاد و یکجہتی کا پیغام
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
لبنانی صدر:مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے
ایران: مارکو روبیو حقائق کو مسخ کر رہے ہیں
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
امریکہ اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے قریب