دنیا
2 منٹ پڑھنے
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
یلجیم میں ایک سپر مارکیٹ چین سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹورز کے کولنگ اور فریزنگ یونٹس میں درجہ حرارت اچانک بڑھ جانے کی وجہ سے مصنوعات خراب ہو گئیں
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
سپر مارکیٹ

بیلجیم میں ایک سپر مارکیٹ چین سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹورز کے کولنگ اور فریزنگ یونٹس میں درجہ حرارت اچانک بڑھ جانے کی وجہ سے مصنوعات خراب ہو گئیں، اور بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کا تعلق ممکنہ سائبر حملے سے ہو سکتا ہے۔

بیلجیم کے آر ٹی ایل (RTL) ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، 'ڈیلہیز'  کی انتظامیہ نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:00 بجے اسٹور مینیجرز کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں انہیں کچھ اسٹورز کے کولنگ سسٹم میں درجہ حرارت کے اچانک بڑھنے کے بارے میں خبردار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین سے وابستہ مختلف اسٹورز میں ریفریجریٹرز اور خاص طور پر فریزرز کا درجہ حرارت اچانک بڑھ کر تقریباً 15 ڈگری تک پہنچ گیا۔

درجہ حرارت میں اضافے کے بعد، اسٹور مینیجرز اور ملازمین نے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے، اور کچھ کاروباری اداروں نے اپنی مصنوعات کو محفوظ رکھنے کے لیے سرد خانوں  والے ٹرک منگوائے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے معاشی اثرات ابھی سے محسوس کیے جانے لگے ہیں، اور متاثرہ اسٹورز میں سے کچھ کو کولڈ چین برقرار نہ رہنے کی وجہ سے ریفریجریٹرز اور فریزرز میں موجود تمام مصنوعات کو پھینکنا پڑا۔

جہاں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاص طور پر تازہ اور منجمد اشیائے خوردو نوش  کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، وہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیلہیز گروپ کے کولنگ سسٹم کے ذمہ دار شعبے نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اگرچہ واقعے کی وجہ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے، لیکن سائبر حملے کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو فرانس میں مشہور مارکیٹ چینز پر ہونے والے سائبر حملے کے باعث کئی مارکیٹوں کے ریفریجریٹرز میں موجود مصنوعات کو کولڈ چین ٹوٹنے کی وجہ سے تلف کر دیا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی