ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
میزبان صدر لی کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو ترجیحی ایجنڈے کے طور پر بتاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ایک اور اہم موضوع نیوکلیئر انرجی اور مائننگ پر مشتمل تھا
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
ایردوان،جونگ میانگ

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کوریا کے ساتھ تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔"

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میانگ  کی دعوت پر سیول کے دورے پر موجود ا یردوان  نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ترکیہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی دوستی کی بنیادوں کو یاد دلاتے ہوئے، جو 76 سال قبل کوریا کی جنگ میں کوریا کی آزادی کے لیے ترک فوجیوں  کی قربانیوں سے رکھی گئی تھیں، ایردوان  نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی رابطے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو متحرک اور مستقبل پر مرکوز انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

میزبان صدر لی کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو ترجیحی ایجنڈے کے طور پر بتاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ایک اور اہم موضوع نیوکلیئر انرجی اور مائننگ (معدنیات) پر مشتمل تھا۔

ایردوان نے کہا کہ "ہم خاص طور پر بیٹری کی پیداوار،مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز سمیت کئی جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کوریا کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، دفاعی صنعت ان اولین شعبوں میں شامل ہے جہاں ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں ، محترم صدر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے فر طنہ ہووٹزر  اور التائے ٹینک  جیسے کامیاب مشترکہ منصوبوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔"

 ترک صدر نے ان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہ "بین الاقوامی معاملات پر ہمارے خیالات کافی حد تک یکساں ہیں، ہم جزیرہ نما کوریا میں مستقل امن اور استحکام کے قیام کے لیے بات چیت پر مبنی نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں،" اس بات پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ، میکٹا  اور جی 20  سمیت کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کو پوری انسانیت کے فائدے کی خاطر مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

دریافت کیجیے
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی