ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 7-8 جولائی کو انقرہ میں نیٹو کا سربراہی اجلاس تجربات کے تبادلے کے لیے ایک " مضبوط پلیٹ فارم" ثابت ہو گا۔
استنبول میں پیر کو نیٹو پارلیمانی مقررین کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب میں، ایردوان نے کہا کہ انقرہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنی "علاقائی بحرانوں کو سنبھالنے کی غیر معمولی صلاحیت" اور اتحاد کے اندر وسیع تجربے دونوں کا اشتراک کرتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ترکیہ اپنے دفاعی اخراجات بڑھا رہا ہے اور یہ 2025 کے ہاگ سمٹ میں کیے گئے وعدوں کے مطابق نیٹو مشنز اور آپریشنز میں پہلے 5 شراکت داروں میں شامل ہے۔
ایردوان نے کہا کہ موجودہ منظرنامے میں نیٹو کی مزاحمتی قوت کو برقرار رکھنا اور اتحادیوں کے درمیان یکجہتی کو مضبوط کرنا کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔
انہوں نے نیٹو اتحادجو ٹیکساس سے انقرہ تک پھیلا ہوا ہے کے اندر "بلا شرط" سکیورٹی اور دفاعی نیٹ ورک کے قیام پر زور دیا۔ "
روس-یوکرین جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ 2022 سے جاری تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے آنے والے عرصے میں نتائج حاصل کرنا ضروری ہیں۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ فلسطینی مسئلہ مشرقِ وسطیٰ کے تناؤ کا محور ہے اور جب تک اسرائیل کا زمین پر قبضہ ختم نہیں ہوتا، پائیدار امن نا ممکن ہے۔

















