دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
میں، اپنی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل جنوبی کوریا مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینا چاہتا ہوں: صدر لی جے میونگ
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کوریا کے یومِ آزادی کی 81 ویں سالگرہ منانے کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ 15 اگست 2026ء۔ / Reuters

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ وہ  2030 میں اپنی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل زمانہ جنگ میں جنوبی کوریا مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق لی نے منگل کے روز کابینہ  اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مذکورہ منتقلی حکومت کے اصل منصوبے کے مطابق ان کے دورِ صدارت کے دوران ہی مکمل ہونی چاہیے۔

لی نے حکام کو جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول کے منصوبوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا  ہےکہ جنوبی کوریا کی اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں امریکہ کے ساتھ اس کے اتحاد کو کمزور کرنے کی بجائے  مزید مضبوط  بنانے والی ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 1950 سے 1953 کی جنگِ کوریاکے دوران زمانہ جنگ میں جنوبی کوریا مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ کی زیرِ قیادت  اقوام متحدہ  کمان کے حوالے کیا تھا۔

بعد ازاں 1978 میں یہ کنٹرول جنوبی کوریا۔امریکہ مشترکہ افواج کی کمان کے اختیار میں آ گیا۔ سیئول نے 1994 میں زمانہ امن  کا آپریشنل کنٹرول واپس حاصل کر لیا تھا تاہم زمانہ جنگ کا آپریشنل کنٹرول اب بھی امریکی کمان کے تحت ہے۔

لی نے یہ بیانات، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دینے سے متعلقہ بیان کے بعد جاری کئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشقوں کو محدود کرنے کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔  

امریکہ اور جنوبی کوریا نے پیر کے روز اپنی سالانہ' الچی فریڈم شیلڈ' فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔

لی نے کہا ہے کہ " اتحاد مضبوط ہونےکی صورت میں  سلامتی کی بنیاد بھی مزید مضبوط ہو جائے گی"۔

 انہوں نے مزید کہا  ہےکہ جیسے جیسے جنوبی کوریا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا، ایک اتحادی کی حیثیت سے اس کی اہمیت بھی بڑھے گی۔

دریافت کیجیے
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال