مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
یہ حملے امریکی قیادت  کے حامل  اتحاد کے عراق میں داعش کے خلاف مشن کے باضابطہ خاتمے کے دو ہفتوں سے بھی کم عرصہ بعد کیے گئے؛ یہ مشن آغاز کے بعد تقریباً 12 سال تک جاری رہا۔
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
یہ آپریشن ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی فراہم کردہ خفیہ معلومات پر مبنی تھا۔ / اے اے

عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایف-16 لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے دیالی میں داعش کے زیرِ استعمال ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کے لیے  دو فضائی  حملے کیے ہیں۔

عراق کے سیکورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق یہ حملے نَارِن علاقے میں  داعش  کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

یہ آپریشن ،فوجی خفیہ ڈائریکٹوریٹ کی فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور فوج کے فضائی جاسوسی و نگرانی مرکز کے ساتھ مربوط تھا۔

سیکورٹی میڈیا سیل نے کہا کہ یہ ٹھکانا مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مگر جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ یہ بھی بتایا کہ  مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ حملے امریکی قیادت  کے حامل  اتحاد کے عراق میں داعش کے خلاف مشن کے باضابطہ خاتمے کے دو ہفتوں سے بھی کم عرصہ بعد کیے گئے؛ یہ مشن آغاز کے بعد تقریباً 12 سال تک جاری رہا۔

عراق نے دسمبر 2017 میں داعش  کے خلاف  فتح کا اعلان کیا تھا جب اس نے گروپ کے زیرِ کنٹرول تمام علاقے واپس حاصل کر لیے تھے، اگرچہ عراقی افواج اب بھی اس کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں:ایران
امریکہ ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار