مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
حماس کے عسکری شاخ  نے اعلان کیا ہے کہ اس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر محمود ابو یونس جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
سمیر ابو یونس / Reuters (Wire)

"حماس کے عسکری شاخ  نے اعلان کیا ہے کہ اس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر محمود ابو یونس جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے بتایا کہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن ابو یونس خان یونس کے علاقے المواصی میں ہونے والے حملے میں مارے گئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے داخلی انٹیلی جنس سروس شن بیٹ کے ساتھ مل کر حماس کے عسکری ونگ کی ایک اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

ناصر میڈیکل کمپلیکس نے اطلاع دی ہے کہ المواصی میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

ابو یونس نے اس رفح بریگیڈ کی کمان سنبھالی تھی جس کی قیادت اس سے قبل نائل ابو عبید کر رہے تھے، جو 15 ستمبر کو خان یونس میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ایک روز قبل، الشفاء ہسپتال کے ایک طبی ذریعے نے انادولو ایجنسی کو بتایا تھا کہ شمالی غزہ کے علاقے الصفطاوی میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل 20 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس دوران کم از کم 1,643 فلسطینی شہید جبکہ 5,964 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اپنی نسل کشی میں 74,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ 176,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نسل کشی پر مبنی اس جنگ نے غزہ کے تقریباً 90 فیصد بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو تباہ کر دیا ہے اور پوری آبادی کو بے گھر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر تقریباً 71.4 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔"

 

دریافت کیجیے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک