مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے دو سپر ٹینکر انتباہ کے باوجود آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ٹینکروں میں دھماکہ ہوا
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز / Anadolu Agency (Wire)

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے دو سپر ٹینکر انتباہ کے باوجود آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ٹینکروں میں دھماکہ ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی، تاہم حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایران نے امریکہ کی جانب سے حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد 12 جولائی کو آبنائے ہرمز کو آمدو رفت  کے لیے دوبارہ بند کر دیا تھا۔

تہران انتظامیہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے مقرر کردہ راستے سے ہٹ کر اور بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنائے گی۔