پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
پاکستان میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف آپریشن کے لیے روانہ ہونے والی پولیس ٹیم پر افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسلح حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
پاکستان / AFP

کوہاٹ پولیس کے ترجمان محمد نعمان زیب نے پاکستان میں شائع ہونے والے اخبار 'ایکسپریس ٹریبیون' کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف آپریشن کے لیے روانہ ہونے والی پولیس ٹیم پر افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسلح حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں 11 پولیس اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

 حملے میں پولیس کی 5 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 حملہ آوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں مسلح حملے خاص طور پر افغانستان کی سرحد سے ملحقہ صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں زیادہ ہوتے ہیں۔

 دونوں صوبوں میں پشتون اور بلوچ نسلی گروہوں کے حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے والے مسلح گروہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

 اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں موجود ہے اور وہیں سے اپنے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، جبکہ افغان حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔