دنیا
3 منٹ پڑھنے
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بنیادی پلیٹ فارم ہے اور جنوبی افریقہ اس کا ایک اہم رکن ہے: چین وزارتِ خارجہ
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
Beijing said the ministers had "taken a series of egregious actions and statements... damaging China's core interests".

چین نے کہا ہے کہ "ہم،جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت جاری رہنے کی حمایت کرتے ہیں"۔

ایسے میں کہ جب امریکہ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے چین نے جمعے کے روزجارنی کردہ بیان میں  جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت  کے دوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چین وزارتِ خارجہ کے ترجمان 'گو جیاکون' نے کہا ہے کہ ’’جی 20 اجلاس، کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے، عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘‘

گو نے مزید کہا ہے کہ ’’جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بنیادی پلیٹ فارم ہے اور جنوبی افریقہ اس کا ایک اہم رکن ہے۔ چین جی 20 سے متعلقہ سرگرمیوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

چینی ترجمان نے یہ بیان ان خبروں سے متعلق سوالات کے جواب میں دیا  ہےجن میں کہا گیا تھا کہ جنوبی افریقہ کو امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں جمعے سے شروع ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے بھی اجلاس میں جنوبی افریقہ کی شرکت کی حمایت کی تھی۔

امریکہ نے جنوبی افریقہ کو سربراہی اجلاس سے باہر کر دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2025 میں کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کو نومبر 2026 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے 2025 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اس وقت وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے امریکہ کی جانب سے ’’مسلسل اور سخت مخالفت‘‘ کے باوجود موسمیاتی بحران اور دیگر عالمی مسائل پر مشتمل جی 20 رہنماؤں کا اعلامیہ جاری کرنے پر اصرار کیا تھا۔

امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر روئلف میئر نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا  تھاکہ ان کی حکومت اب میامی سربراہی اجلاس سے خارج کیے جانے پر ’’پریشان نہیں ہے۔‘‘

اخبار ڈیلی ماورک کے مطابق میئر نے کہا  تھاکہ جنوبی افریقہ ’’اس معاملے کو پیچھے چھوڑ چکا ہے‘‘ اور اگلے سال جی 20 کی صدارت سنبھالنے والے ملک 'برطانیہ 'کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔

میئر نے مزید کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے بی 20 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

دریافت کیجیے
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
کیلیان ایمباپے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
سمندری طوفان 'ارنب' کی بھارت کی طرف پیش قدمی: ہزاروں افراد کا انخلا، ٹرینیں منسوخ ،اسکول بند
ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 101 تمغے جیت لئے
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے