ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
ترکیہ کی وزارتِ  دفاع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے اور امن کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے "تعمیری" طور پر کام کریں گے
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
ترکیہ / AA

ترکیہ کی وزارتِ  دفاع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے اور امن کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے "تعمیری" طور پر کام کریں گے۔

وزارت کے ترجمان ریئر ایڈمرل ذکی اق ترک نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اور امریکہ عارضی جنگ بندی کو مستقل بنانے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے تدبر اور تعمیری انداز میں کام کریں گے، ہم خطے میں استحکام اور امن کو یقینی بنانے کی کوششوں کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔"

اق ترک نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ لبنان پر اسرائیل کے جاری حملوں اور غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیر دفاع یاشار گولر نے استنبول میں منعقدہ  SAHA 2026 دفاعی نمائش کے دوران صومالیہ، کوسوو، کینیا، کویت، موریطانیہ، سوڈان اور اسٹونیا کے  ہم منصبوں سمیت کئی غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

 وزیر گولر نے کوسوو کے ساتھ فوجی مالیاتی تعاون اور کینیا کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

ایئر فورس کمانڈر جنرل ضیا جمال قاضی اولو 11 سے 14 مئی کے درمیان  پرتگال کا  دورہ  جبکہ بحریہ  کے کمانڈر ایڈمرل قادر یلدز میڈرڈ میں یورپی بحریہ کے سربراہان کی  کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان قاہرہ میں
بُرہانالدین دوران: غزہ کے المیہ  نے ہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں
ترکیہ علاقائی بحرانوں کے حل کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے: ایردوان
وزیر خارجہ فیدان کی لاوروف کے ساتھ مذاکرات کے بعد 'محفوظ، آزاد اور بلا رکاوٹ' ہرمز ٹرانزٹ کی اپیل
نئے انقرہ ہوائی اڈے کا افتتاح
اختلافات کے برعکس ترک-ہند تعلقات اچھے ہونے چاہیئے:فیدان
ترکیہ: فیدان۔عراقچی ملاقات
ترکیہ: صدر اردوعان 'صفر آلودگی فورم' کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے
ترک کشتی پر حملہ،1 ماہی گیر ہلاک 4 زخمی
حجاز ریلوے کا منصوبہ جلد ہی شروع کیا جائے گا:اورال اولو
عالمی فٹ بال کپ کے لیے الٹی گنتی شروع، ترکیہ کی قومی ٹیم امریکہ پہنچ گئی
فیدان انڈونیشیا میں،باہمی روابط بڑھانے پر غور
ترکیہ: فیدان، انڈونیشیا کے دورے پر
ٹرمپ، نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں: فیدان
ترکیہ۔آذربائیجان گیس سپلائی منصوبہ شام کی ترقی میں مدد کرے گا: اردوعان
فتح استنبول:تاریخ کی سمت بدلنے والی فتح
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن