مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے قصبے حانوئیہ  میں ایک ہنگامی امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک  ہو گئے
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
لبنان-اسرائیل / Reuters

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے قصبے حانوئیہ  میں ایک ہنگامی امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک  ہو گئے۔

ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے قصبے میں اسلامک طبی انتظامیہ  کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار افراد  ہلاک اور دو طبی امداد کار کن زخمی ہوئے۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ صدیقین  اور قاناکے قصبوں کے درمیان حفّور کے علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک اور حملے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

یہ حملہ جنوبی قصبے تبنین  کے ایک ہسپتال کو اسرائیلی فضائی حملے میں شدید نقصان پہنچنے کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں دو افراد  ہلاک  اور ایک  دیگر  شخص زخمی ہوا تھا۔

لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 16 ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری ڈیٹا سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسی مدت کے دوران طبی عملے اور ایمبولینس عملے کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 116 افراد ہلاک  اور 263 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق، مارچ میں اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 3,089 افراد ہلاک ، 9,397 زخمی اور 16 لاکھ  سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔