ترک امور خارجہ نے اپنے 'این سوسیال' اکاؤنٹ سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'قبرصی ترک عوام کی خودمختاری اور بقاء کی داستان کی سب سے بامعنی علامت، ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کی 43ویں سالگرہ مبارک ہو! ترک جمہوریہ شمالی قبرص اس بات کا ثبوت ہے کہ عظیم ترک قوم کا اٹوٹ انگ قبرصی ترک اپنی خودمختاری اور آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔'
پیغام میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مادرِ وطن اور ضامن ملک ترکیہ کی مضبوط حمایت سے قبرصی ترک عوام ہمیشہ اپنے شاندار پرچم تلے اور اپنے وطن میں آزادی اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزارتے رہیں گے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس باوقار دن کے موقع پر، ہم مرحوم ڈاکٹر فاضل کوچک اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے بانی صدر مرحوم رؤف رائف دنکتاش کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، اور اس جدوجہد کی راہ میں شہید ہونے والے اپنے ترک فوجیوں اور مجاہدین کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور اپنے غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔'"





















