ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ نوروز کا تہوار خطے میں امن و امان کا پیامبر بنے
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام، عراق اور ایران کو نوروز کی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دن علاقائی تنازعات کے خاتمے کا وسیلہ ثابت ہو۔
صدر ایردوان  نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ نوروز کا تہوار خطے میں امن و امان کا پیامبر بنے
صدر اردگان نے امن کی اپیل کرتے ہوئے نوروز کا پیغام بھیجا۔ [فائل فوٹو] / AA
21 مارچ 2026

صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کے روز 21 مارچ  نوروز  کی  تقریب کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موقع خطے میں تنازعات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اپنے پیغام میں، جو ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ غازی انتپ کے کامل اوجاک اسپورٹس ہال میں منعقدہ تقریب کے لیے بھیجا گیا تھا، ایردوان نے ترک برادری اور ثقافتی خطے میں نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ نوروز موسمِ بہار کی نوید اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے اوراس تمنا کا اظہار کیا کہ یہ ترکیہ، وسیع تر خطے اور تمام انسانیت کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح لائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ نوروز نہ صرف ترکیہ کے لیے بلکہ اس کے ہمسایوں کے لیے بھی نئے آغاز کی علامت ہے۔

ہم 81 صوبوں میں اور ترک برادری  بھر میں ایک ہی جذبے کے ساتھ نوروز کی آگ کے گرد جمع ہوتے ہیں، انہوں  نےمزید کہا کہ نوروز کو اس اتحاد کے احساس کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مشترکہ دن کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ 2026 میں عائلی کونسل کے 13ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد اسی رفتار کو مزید تقویت دینا ہے۔

ترک صدر نے آذربائیجان سے لے کر قازقستان تک، کرغزستان سے ازبکستان تک، ترکمانستان سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ہنگری تک تمام دوستوں اور بھائیوں کو  تہنیتی پیغام دیا۔

انہوں نے کہا  کہ میں اپنے شامی، عراقی اور ایرانی بھائیوں کو بھی، جو اس وقت جنگ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نبردآزما ہیں، نوروز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ بامعنی دن ہمارے خطے میں جاری جنگوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا ۔

ترک صدر نے اس تمنا کا اظہار کیا  نوروز کے ساتھ شروع ہونے والا  موسم بہار ہمارے دلوں میں امید، ہماری معاشروں میں  اور دنیا بھر  میں امن و امان کا وسیلہ ثابت ہو۔

 

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں