دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہےوہ پوری انسانیت کے لیے ایک بدنما داغ ہے اور  انتہائی افسوس ناک ہے: فلپ اوبووِچ
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
Sırbistan'da başbakan adayı Vucic, "Öğrenci Listesi" karşısında seçim mağlubiyetini kabul etti / Anadolu Agency (Wire)

سربیا میں انتخابات  کی فاتح 'طلبہ فہرست' سیاسی جماعت  کے نمائندے فلپ اوبووِچ نے کہا ہے کہ ان کی تحریک کے منشور میں اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنے اور ملک میں اسرائیلی ڈرون ساز کارخانے کے منصوبے کو روکنے کے فیصلے شامل ہیں۔

طلبہ تحریک کی نمایاں شخصیات میں شامل اوبووِچ نے، برطانوی صحافی آرون بستانی کے پوڈکاسٹ پروگرام میں، نئی حکومت کی اسرائیل سے متعلقہ پالیسی کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔

اوبووِچ نے کہا ہے کہ ’’وہاں جو کچھ ہو رہا ہےوہ پوری انسانیت کے لیے ایک بدنما داغ ہے اور  انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہمارے منشور میں واضح طور پر درج ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت بند کر دیں گے۔‘‘

سربیا کے سابق صدر الیگزینڈر ووچچ پر تنقید کرتے ہوئے اوبووِچ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے قریب تھے۔ اسرائیلیوں کا سربیا میں ڈرون ساز کارخانہ لگانا ایک غیر معمولی اور ناقابلِ تصور صورتِ حال ہے، جسے روکنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ڈرونوں کی اسمبلنگ کے لیے قائم کیے گئے اس  کارخانے کا افتتاح گزشتہ ماہِ ستمبر میں سابق صدر ووچچ نے کیا تھا۔

سربیا میں 25 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں، کسی روایتی سیاسی جماعت کے طور پر قائم نہ ہونے والی،  طلبہ فہرست کی تحریک نے اکثریت حاصل کی تھی ۔