مصر کے صوبہ جیزہ کے شہر العیاط میں ریل گاڑی کے حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہو گئے ہیں۔
مصر وزارتِ آبادی و صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق قاہرہ۔اسوان ریلوے لائن پر پیش آنے والے حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے 72 ایمبولینسیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ علاج مکمل ہونے کے بعد 45 زخمیوں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصر قومی محکمہ ریلوے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جیزہ سے فیوم شہر جانے والی 134نمبر کی ریل گاڑی، قاہرہ سے اسوان جانے والی 2010 نمبر کی مسافر ریل گاڑی کی پچھلی بوگی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے باعث قاہرہ۔اسوان ریلوے لائن پر دونوں سمتوں میں ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔























