ایشیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان میں شدید برف باری،اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے منگل کی صبح ایک خصوصی کابینہ  اجلاس بلایا  اور  وزرا کو ہدایت دیں کہ وہ اموات اور حادثات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔
جاپان میں شدید برف باری،اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
جاپان / AFP
3 فروری 2026

جاپان میں غیر معمولی طور پر شدید برفباری کو گزشتہ دو ہفتوں میں 30 افراد کی اموات کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے آوموری میں رہائشیوں کی مدد کے لیے فوج بھیج دی ہے جو سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اور  جہاں دور دراز علاقوں میں زمین پر 4.5 میٹر تک برف موجود ہے۔

وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے منگل کی صبح ایک خصوصی کابینہ  اجلاس بلایا  اور  وزرا کو ہدایت دیں کہ وہ اموات اور حادثات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

ایک طاقتور سرد ہوا کی لہر  حالیہ ہفتوں میں بحرِ جاپان کے ساحل پر شدید برفباری کا باعث بنی ہے جبکہ  بعض علاقوں میں معمول سے دوگنا یا اس سے زیادہ برف پڑی ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق 20 جنوری سے منگل تک شدید برفباری کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آوموری کے گورنر سوئچیرو میاشیتا نے پیر کو کہا کہ انہوں نے جاپان کی فوج سے ہنگامی  امداد کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے میں ایسے بزرگوں کی مدد کریں جو اکیلے رہتے ہیں اور برف ہٹانے میں مدد کے محتاج ہیں۔

گورنر نے کہا کہ علاقائی دارالحکومت آوموری شہر کی سطحِ زمین پر 1.8 میٹر تک اونچی برف کی دیواریں موجود ہیں جبکہ سڑکوں اور گھروں سے برف صاف کرنے والے مقامی کارکنوں پر کام کا بوجھ حد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے واقعات جیسے چھتوں سے گرنے والی برف کے باعث مہلک حادثات یا عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ  برقرار ہے

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں