امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم' نے اسرائیلی دعووں کو "سراسر قیاس آرائی" قرار دیا ہے۔
سینٹ کوم کے ایک عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے انادولو ایجنسی کے نامہ نگار کو بیان دیا ہے۔
عہدیدار نے کہا ہے کہ سینٹ کوم نے ان دعوؤں کو، کہ امریکہ ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی تیاری کر رہا ہے،’’مکمل طور پر قیاس آرائی‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کا ایران سے متعلق دعویٰ
واضح رہے کہ اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن چینل' کان' (KAN) نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ، ایران پر نئے حملوں کے لیے تیار ہونے کا، پیغام دیا گیا ہے۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہونے‘‘ کا یہ پیغام نہ صرف اسرائیل بلکہ خلیجی ممالک کو بھی پہنچایا گیا ہے۔
خبر میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ یہ دعویٰ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان حالیہ بیانات سے متصادم ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔























