امریکہ جنوبی کمان 'ساوتھ کوم' نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک جہاز پر حملے اور نتیجتاً تین افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
کمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن 26 اپریل کو جنوبی کمان کے کمانڈر جنرل فرانسس ایل ڈونووان کی ہدایات کے مطابق انجام دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال ایک جہاز پر "مہلک حرکی حملہ" کیا ہے۔
کمان کے مطابق انٹیلی جنس نے مذکورہ جہاز کے منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر محوِ سفر ہونے اور "منشیات اسمگلنگ کارروائیوں" میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس کارروائی کے دوران تین نارکو دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں ۔ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی اہلکار زخمی نہیں ہوا"۔
بیان میں حملے کے درست مقام، واقعے ، افراد کی شناخت یا ہدف بنائے گئے جہاز کی نوعیت سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔











