کھیل
2 منٹ پڑھنے
کیلیان ایمباپے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے
فرانس کے معروف فٹ بال اسٹار کیلیان ایمباپے، کمیونسٹ چین کے بانی 'ماؤ زے تنگ' کو’’آمر‘‘ کہنے کی وجہ سے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے۔
کیلیان ایمباپے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے
(فائل) 22 جون 2026 کو امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں 2026 ورلڈ کپ کے گروپ آئی میچ سے قبل وارم اپ کے دوران کیلیان ایمباپے۔ / AFP

فرانس کے معروف فٹ بال اسٹار کیلیان ایمباپے، کمیونسٹ چین کے بانی 'ماؤ زے تنگ' کو’’آمر‘‘ کہنے کی وجہ سے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے ہیں۔

مشروبات تیار کرنے والی کمپنی' ڈونگ پینگ'، دودھ کی مصنوعات کی  کمپنی 'مینگ نیو' اور پنیر تیار کرنے والی کمپنی 'ملک گراؤنڈ' نے منگل کے روز جاری کردہ تقریباً یکساں بیانات میں اعلان کیا  ہےکہ انہوں نے ایمباپے کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کر دیئے ہیں۔

 کمپنیوں نے کہا ہے کہ"وہ ،قومی جذبات کو مجروح کرنے والے ہر قسم کے قول و فعل‘‘ کی مخالفت کرتی ہیں"۔

اگرچہ کمپنیوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا ہے تاہم ان کے بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو ایمباپے کے اس انٹرویو کی ہے جو انہوں نے فرانس کے ایک آن لائن گفتگو کے پروگرام ’’دی برج‘‘ میں شرکت سے قبل دیا تھا۔

ویڈیو میں ایمباپے سے پوچھا جاتا ہے کہ ان کے بارے میں انٹرنیٹ پر پھیلنے والے لطیفوں میں سے کون سا انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس پر ایمباپے جواب دیتے ہیں کہ "کسی نے ایک تصویر بنائی تھی، جس میں ایک آدمی تھا۔۔۔ میرا خیال ہے کہ وہ چین کا کوئی آمر تھا۔" اس کے بعد ویڈیو میں ایک ترمیم شدہ تصویر دکھائی جاتی ہے جس میں ایمباپے کا چہرہ ، نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس، ماؤ زے تنگ کے جسم پر لگا ہواہے ۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ اس نے فرانسیسی فٹبالر کے نمائندوں سے رابطہ کیا لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ریڈ نوٹ' نے بھی تنقید میں شامل ہوتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایمباپے کے ساتھ، اس کی مواد سے متعلقہ، شراکت داری 31 دسمبر 2024 کو ختم ہو چکی ہے اور ’’متعلقہ تشہیری مواد ہٹا دیا جائے گا۔‘‘

پلیٹ فارم نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ’’قومی جذبات کو مجروح کرنے والے ہر قسم کے طرزِ عمل‘‘ کی مخالفت کرتا ہے۔

دریافت کیجیے
آئرلینڈ فٹبال ٹیم، بازووں پر سیاہ پٹّیوں کے ساتھ، اسرائیل کے مقابل میدان میں اترے گی
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
فیفا کے سربراہ: ہم  نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
عالمی کپ کا فاتح اسپین،صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
فرانس ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا: اس نے پیراگوائے کو ایک ۔ صفر سے شکست دی
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی