دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر چُکے ہیں: امریکہ وزارت داخلہ
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا ہولڈرز کو امریکی قانون کی خلاف ورزی سے خبردار کر دیا۔ / AP Archive

امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔

امریکہ وزارتِ خارجہ نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نقل مکانی  پالیسیوں میں سختی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر چُکے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے 10 اگست کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے آغاز سے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کئے جا چکے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نقل مکانی کی   سخت نگرانی اور ملک بدری کی کاروائیوں کا مقصد امریکہ کی داخلی سلامتی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

تاہم حقوقِ انسانی کے علمبرداروں  کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قانونی کاروائی کے بنیادی اصولوں اور آزادیٔ اظہار کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں بالخصوص نسلی اقلیتوں کے لیے ایک غیر محفوظ ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اقلیتی گروہوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں نسل کی بنیاد پر لوگوں کی نگرانی اور ان کی فہرست سازی کا عمل فروغ پا سکتا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ’’تاریخ کی کسی بھی دوسری انتظامیہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے اور کہیں زیادہ تعداد میں ویزے منسوخ کر رہی ہے۔‘‘

پگٹ نے اس بات پر زور دیا  ہےکہ" انتظامیہ ، ویزے کی بنیاد پر ملک میں مقیم ایسے غیر ملکیوں کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، دھوکہ دہی میں ملوث ہوتے ہیں یا ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی نقل مکانی  روکنے کا وعدہ کیا اور اس کے ساتھ ہی امریکی حکومت نے امریکہ آنے کے قانونی طریقوں کو بھی مزید مشکل بنا دیا ہے۔ ان اقدامات میں بعض مخصوص ورک ویزوں پر بھاری فیسیں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے  بعض وزارتِ خارجہ دستاویزات کے جائزے کے بعد جاری کردہ خبر میں  توقع ظاہر کی  ہے کہ وزارت 2016 سے 2026 کے درمیان جاری کردہ ' بی ون' (B1) اور 'بی ٹو' (B2) ویزے ان افراد سے واپس لے لے گی جنہوں نے ماضی میں پناہ کی درخواست دی تھی یا جو اس وقت پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ یہ کارروائی وزارتِ داخلہ سلامتی کے ساتھ مربوط شکل میں انجام دے گی۔

دریافت کیجیے
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج