مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے، 14 افراد ہلاک
لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ملک کے جنوب میں  اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  14 افراد ہلاک ہو گئے
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے، 14 افراد ہلاک
لبنان-اسرائیل / AA

لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ملک کے جنوب میں  اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  14 افراد ہلاک ہو گئے۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ  37 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار لبنانی وزارتِ صحت اور سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جاری کیے، جن کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقے یارون اور بنت جبیل کے درمیان اسرائیلی فوج نے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضلعِ صور میں اسرائیلی فورسز نے برج قلّویہ کے قصبے پر فضائی حملہ کیا اور اسی علاقے میں منصوری اور بیت الصیاد کی طرف فائرنگ کی۔

ضلعِ نبطیہ میں ایک اسرائیلی حملے نے کفر تبنیت کے قصبے کو جب کہ توپخانے کی فائرنگ نے ارنون اور علی الطاہر کے جنگلاتی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

اسی ضلع میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے زواتر الشرقیة پر بھی حملے کیے جہاں طلاعات کے مطابق ایک مسجد اور ایک مذہبی ہال تباہ ہو گئے۔

بنت جبیل کے ضلع میں اسرائیلی فورسز نے بیت یاحون کو نشانہ بنایا، اور ایجنسی کے مطابق برج قلّویہ پر تین حملے، کفرہ پر ایک حملہ اور جبلِ البطم اور صادقین کے درمیان کے علاقے پر بھی ایک اور حملہ کیا گیا۔

حزبِ اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پوزیشنوں کے خلاف یہ حملے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

گروپ کا کہنا تھا کہ 17 اپریل کے بعد سے اسرائیل نے جنگ بندی کی 500 خلاف ورزیاں کی ہیں۔

حزبِ اللہ نے شمالی اسرائیل میں بستیوں پر اپنے بمباری کو ان خلاف ورزیوں کا “قانونی جواب” قرار دیا۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائیوں میں ایک فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق اس کے بعد سے پھیلائے گئے اسرائیلی حملوں میں 2,500 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ملین سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مزید 11 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
صدر یورپی یونین کمیشن کے ترکیہ کے حوالے سے تبصرے 'افسوسناک' ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
ترکیہ اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود 'محتاط اور مثبت' موقف پر اٹل ہے: ایردوان
روس کے کل شب یوکرین پر شدید حملوں میں درجنوں  افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز
جاپان میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا
ایران: امریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے
امریکہ نے عراقی مسلح گروپ کے رہنما کے لیے 10 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا
پاک فوج  نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
جنگ بندی میں توسیع کے باوجود لبنان پر اسرائیل کے حملے
ایران پر جوہری حملہ نہیں کروں گا: ٹرمپ
صحافیوں پر اسرائیل کےحملے "جنگی جرائم" ہیں:لبنانی وزیر اعظم
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
کریملن:پوتن زیلینسکی سے امن معاہدہ ہونے کی صورت میں ملاقات کے لیے تیار ہیں
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نامور لبنانی صحافی امل خلیل کو ہلاک کر دیا