دنیا
1 منٹ پڑھنے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
جنگی طیاروں نے وسطی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 13 فضائی حملے کئے ہیں: یمن مسلّح افواج
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
یمن کے صوبے البیضاء کے ضلع الشریہ میں فضائی حملے کے بعد عمارتوں سے سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے۔ (اے اے آرکائیو)

یمن مسلّح افواج نے  حوثیوں کے خلاف 13 فضائی حملے کئے ہیں۔

فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے پیر کی صبح وسطی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 13 فضائی حملے کئے ہیں۔

حملوں میں البیضاء صوبے  کے مختلف اضلاع میں میزائل لانچر وں سمیت حوثیوں کے ٹھکانوں، اجتماع کے مقامات اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیاہے۔

صوبہ الضالع کے جنوب میں ایک اور کارروائی کے دوران حوثیوں کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز اور تھرمل نگرانی کے نظام کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق جولائی سے باہمی حملوں میں اضافے کے بعد ملک کے کئی محاذوں پر دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

حالیہ کشیدگی نے اپریل 2022 میں اقوام متحدہ کی زیرِ  ثالثی ہونے والی جنگ بندی کے بعد کے نسبتاً پُرسکون ماحول کو متاثر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ فضائی حملے اور جھڑپیں یمن میں امن و استحکام کی کوششوں کی نزاکت کو ظاہر کرتی ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین