پاکستان میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
روزنامہ ڈان کے مطابق پشاور جاتی مسافر ٹرین ملتان میں ایک اسٹیشن کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹری سے اتر گئی۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ڈان کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹرین کے ڈرائیور رضوان عباس نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ 13 بوگیوں میں سوار مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک بوگی میں امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی زخمی مسافروں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بلا تاخیر ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹرین کے متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں، جس کے باعث پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں اور ریلوے پٹریوں کی دیکھ بھال میں غفلت اور نظام میں موجود بنیادی خامیوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔


























