ایشیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
شینجیرو کوئزومی نے آسٹریلیا میں اپنے ہم منصب رچرڈ مارلس کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
جاپان

جاپان کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون "انتہائی اہم" ہے۔

 یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیئول کے ساتھ ایک روز بعد متوقع فوجی مشقوں کے دائرۂ کار کو مشقوں کے آغاز  سے محض چند گھنٹے قبل محدود کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شنجیرو کوئزومی نے آسٹریلیا میں اپنے ہم منصب رچرڈ مارلس کے ساتھ ملاقات کے بعد آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "جاپان کو جنگ کے بعد کے سنگین  ترین اور پیچیدہ  ترین سکیورٹی ماحول کا سامنا ہے لہٰذا خطے کے امن و استحکام کی خاطر جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔"

کینبرا میں طے پانے والی جاپان۔آسٹریلیا ملاقات ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ اپنے تعلقات کی تعریف کرنے اور واشنگٹن کی ایران مخالف جدوجہد میں مدد سے انکار کی وجہ سے جنوبی کوریا پر سخت تنقید کرنے سے چند گھنٹے بعد ہوئی۔

ٹرمپ کے بیانات کے بارے میں سوال  کے جواب میں آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے کہا ہے کہ ان کا ملک "شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہے اور ہم اس معاملے کو مسلسل اٹھاتے رہے ہیں۔"

مارلس نے مزید کہا ہے کہ "ہمیں جس مشکل دنیا کا سامنا ہے اس میں بہت سے مسائل ہیں اور ان مسائل کی اکثریت کا باعث شمالی کوریا ہے۔"

واضح رہے کہ ٹرمپ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ کم جونگ اُن نے دوطرفہ سربراہی  ملاقات کی درخواستوں کا مثبت جواب دیا ہے اور ان کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات نے خطے کو "زیادہ محفوظ" بنا دیا ہے۔

کم جونگ اُن کے حوالے سے امریکی صدر کی یہ مفاہمتی کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے تعلقات دباؤ کا شکار ہیں۔

صدر ٹرمپ اب سیئول کو ا ایک ایسے ساجھے  دار کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو  امریکہ میں براہِ راست سرمایہ کاری کر سکتا   اور کئی سالوں سے گراوٹ کی شکار  امریکی بحری جہاز سازی صنعت کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
فلپائن: زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 41 تک پہنچ گئی
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ  ہلاکتوں کی اطلاع
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
بریکس کے وزرائے خارجہ کااجلاس، ایران جنگ اور تیل کی قلت پر غور
تائیوان کا مسئلہ نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے:چین
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی