کھیل
2 منٹ پڑھنے
لیمین یامال نےجیت کی خوشی میں فلسطینی پرچم لہرادیا
ہسپانوی فٹ بال اسٹار لیمین یامال  نے بارسلونا کی لالیگا (La Liga) ٹائٹل جیت کی خوشی میں جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے فٹ بال شائقین کی تعریفیں سمیٹی ہیں
لیمین یامال نےجیت کی خوشی میں فلسطینی پرچم لہرادیا
لیمین یامال / AP

ہسپانوی فٹ بال اسٹار لیمین یامال  نے بارسلونا کی لالیگا (La Liga) ٹائٹل جیت کی خوشی میں جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے فٹ بال شائقین کی تعریفیں سمیٹی ہیں۔

پیر کے روز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی متعدد ویڈیوز میں 18 سالہ نوجوان کھلاڑی کو ایک کھلی بس کے اوپر سے فلسطینی جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مداحوں کا پرجوش ہجوم انہیں داد دے رہا ہے۔ ہسپانوی شہر میں نکالی گئی اس چیمپئن پریڈ کے دوران اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے دسیوں ہزار لوگ بارسلونا کی سڑکوں پر اُمڈ آئے۔

بارسلونا نے اتوار کے روز اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر اپنا 29 واں لالیگا ٹائٹل جیتا۔

 یہ دوسری بار ہے کہ لیگ کے ٹائٹل کا فیصلہ 'ایل کلاسیکو' کے ذریعے ہوا ہے۔

اکتوبر 2023 میں غزہ میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے، بارسلونا فلسطین کے حق میں ہونے والی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ یہاں باقاعدگی سے بڑے پیمانے پر پرو فلسطین احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور یہ شہر غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش کرنے والے امدادی بحری بیڑوں کے روانگی کے مقام کے طور پر بھی استعمال ہوا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ میں ترکش وائب زون کا قیام
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
برطانوی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ چوری
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
وائٹ ہاؤس: امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے
ترکیہ کی قومی فٹبال ٹیم ایریزونا پہنچ گئی
ترکیہ قومی فٹبال ٹیم نے ونیزویلا کو1۔2 سے شکست دے دی
ایران کی قومی فٹبال ٹیم  ترکیہ سے میکسیکو روانہ ہو گئی
ترکیہ قومی فٹبال ٹیم نے فلوریڈا میں پہلا تربیتی سیشن مکمل کر لیا
ترکیہ  نے 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا
پی ایس جی کی فتح کا جشن تشدد میں بدل گیا،متعدد گرفتاریاں
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
آسٹن ولا 30 سال بعد یوروپا لیگ کا فاتح بن گیا
ایران: فیفا ورلڈ کپ میں شرکت فیفا کی ضمانتوں پر منحصر ہے
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز
ترک پہلوان نےکُشتی میں ریکارڈ قائم کر لیا
"کھیل کو سیاست سے دور رکھیں"ایران عالمی کپ میں کھیلے گا:فیفا
ترکیہ نے کوسووا کو شکست دے کر 2026 عالمی فٹ بال کپ ٹورنا منٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا