کھیل
3 منٹ پڑھنے
وائٹ ہاؤس: امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے
فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے  بعض شرکاء پر امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے: اینڈریو جولیا نی
وائٹ ہاؤس: امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے
جولیانی نے صحت اور سیکورٹی پروٹوکولز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان سہ فریقی تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ (تصویر: فائل) / AP

وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے  بعض شرکاء پر امریکہ میں داخلے پر پابندی ایک ضروری قدم ہے۔

ایک سینئر وائٹ ہاؤس حکومتی اہلکار نے، 2026 فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کے لیے، کئی بین الاقوامی شرکاء کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ایک محفوظ ماحول کی یقین دہانی کے لئے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس برائے فیفا ورلڈ کپ کے منتظم 'اینڈریو جولیا نی' نے منگل کو جاری کردہ بیان میں اشارہ دیا  ہےکہ صومالی ریفری 'عمر عبدالقادر ارتان' پر پابندی  کا فیصلہ 'بہت اچھی وجہ' کی بنیاد  پر کیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ایرانی وفد کے ویزہ معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے جولیا نی نے کہا ہے کہ 31 کھلاڑیوں اور مرکزی کوچنگ عملے کو ویزہ منظوری مل گئی اور کئی دیگر عہدے داروں کے ویزے مسترد  کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممکن ہے کچھ افراد نےٹیم میں  اپنے فرائض  کے بارے میں غلط بیانی کی ہو۔

اینڈریو جولیا نی نے کہا ہے کہ "جیسا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بعض افراد خود کو کوچ بتاتے ہیں لیکن  شاید کوچ نہیں  ہوں گے"۔

انہوں نے کہا  ہےکہ انتظامیہ اس بات کی پابند ہے کہ ایسے افراد جو براہِ راست ایران اسلامی انقلابی گارڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں انہیں امریکہ  میں داخلے سے روکا جائے۔

مساوی شرائط

جولیا نی نے زور دیا ہے کہ ٹرمپ اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، مخصوص عناصر کے خلاف سخت پابندیاں برقرار رکھ کے، ٹورنامنٹ  کے لیے 'مساوی شرائط'  فراہم کرنا چاہ رہے ہیں ۔

ایرانی ٹیم میکسیکو کے شہر ٹخوانا،  میں قیام کرے گی جسے جولیا نی نے لاس اینجلس سے  'کم ترین مسافت' یعنی  25 منٹ کی پرواز پر قرار دیا ہے۔

انہوں نے سینیگال جیسے افریقی ممالک اور وسطی ایشیا سے ازبکستان جیسی ٹیموں کے لیے سخت سکیورٹی کنٹرول کی خبروں  پر بھی تبصرہ کیا اور کہا  ہےکہ تمام شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت برقرار رکھنے کے لئے 'ثانوی جانچ پڑتال' معمول کی کاروائی کا حصہ ہے۔

2026 فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ کے 16 میزبان شہروں میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو جرسی نیو یارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سپر باؤل جیسے سکیورٹی انتظامات

جولیا نی نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے ہر میچ کی سکیورٹی کو ہر سال ہونے والے امریکن فٹبال چیمپئن شپ 'سپر باؤل ' سے مشابہہ رکھا جائے گا اور شائقین کےبسوں پر سوار ہونے سے لے کر  اسٹیڈیئم پہنچنے تک متعدد سکیورٹی کنٹرول کئے جائیں گے۔

انڈریو جولیانی نے مزید کہا ہے کہ غیر مجاز ڈرونوں کی مداخلت کو روکنے کے لئے تمام میچوں کی نگرانی 'کاونٹر یو اے ایس' یعنی ڈرون سسٹم کے ذریعے کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نےمقامی پولیس کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے  ڈرون مخالف گرانٹوں کی مدّ میں  500 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔علاوہ ازیں ایف بی آئی نے مقامی افسران کو ڈرون خطرات کے تدارک کی ٹیکنالوجی کے استعمال میں "خصوصی اختیار" دینے اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی تربیتی مرکز بھی قائم کیا ہے۔